• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہومیو پیتھک کونسل کے انضمام سے انتظامی مسائل جنم لیں گے‘ڈاکٹر وحید حجازی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل بلوچستان ہومیو پیتھک ڈاکٹرز فورم کے رہنما ڈاکٹر وحید احمد حجازی نے قومی کونسل برائےہومیو پیتھی اور قومی کونسل برائے طب کو نئی نیشنل ٹریڈیشنل کمنٹری اینڈ الٹرنیٹو سسٹم آف میڈیسن کونسل میں ضم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودمختار ریگولیٹری ادارے ہیں جو اپنے فنڈز خود جمع کرتے ہیں ،حکومت دونوں کونسلر کو سالانہ صرف 20 لاکھ روپے دیتی ہے جو تمام اخراجات کے لئے ناکافی ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کونسلز کے انضمام سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے لہذاس پر نظر ثانی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید