• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے 57 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب ڈمرا فارم ہاؤس قاسم بیلہ میں ہوگی، مقررین

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی اپنا 57 واں یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائے گی، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق یوم تاسیس کی مرکزی تقریب 30 نومبر کو ڈمرا فارم ہاؤس قاسم بیلہ میں منعقد ہوگی، تقریب کے مہمان خصوصیگورنر پنجاب سردار سلیم حیدہوں گے، چیئرمین پی پی ویڈیو لنک سے خطابکریں گے، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راؤساجد علی کی طرف سے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے ایم این اے سید علی قاسم گیلانی، سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، سیکرٹری انفارمیشن پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب و ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خاناور سابقایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی سمیت دیگر عہدیداران نےخطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی نے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کے سلسلہ میں موبلائزیشن کمیٹی اور کوآرڈینیٹشن کمیٹی کا اعلان کیا، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کا ہر ارکان صوبائی و قومی اسمبلی، عہدیدار و کارکن 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اپنے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرے گا۔
ملتان سے مزید