ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنانےکے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ الپہ نے رقم خورد برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا و زیادتی کی اطلاعات موصول ہونے پر مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں نے اپولیس نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے پولیس کو لیبر افسر نے استغاثہ دیا کہ دوران بیکنگ فرنیچر کے کارخانوں میں جاوید اور نسیم نے بچوں کو بطور لیبر رکھا ہوا تھا جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ پولیس ہیلپ لائن نمبر پر جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں پولیس نے تین خواتین کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔