ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ریاض مستوئی نے ڈیوٹی سے غیر حاضر اور فرائض کی کوتاہی کرنے پر ڈاکٹروں سمیت 10 ملازمین سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔تفصیل کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض مستوئی نے ایک روز قبل فاطمہ جناح ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا اچانک دورہ کیا۔جہاں نے متعدد ڈاکٹروں و دیگر عملے کو ڈیوٹی سے غیر حاضر اور فرائض کی کوتاہی کا مرتکب پایا ان سے وضاحت طلب کرلی ہے جن میں فاطمہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹر طیب ثمر میل نرس عرینہ چارج نرس تہمینہ چارج نرس ہما چارج نرس ڈاکٹر زمرن اشفاق جبکہ ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں ڈاکٹر بریرہ عاصمہ مراد چارج نرس اور سعید ڈسپنسر شامل ہیں۔