ملتان (سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ساہیوال سرکل ناصر محمود فانی نے ریکوری اہداف کے حصول میں ناکامی اور فرائض میں غفلت بر تنے پر کوٹ خادم علی سب ڈویژن کے لائن مین کو معطل کرکے ریلیو کردیاہے جبکہ ناقص کارکردگی پر مختلف سب ڈویژنوں کے ریکوری لائن مینوں کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔