ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیر اہتمام "آزادی فلسطین ورکرز کنونشن" کا انعقاد کیا گیا ، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ آزادی فلسطین کا مقدر ہے، مٹھی بھر مجاہدین نے دنیا کی نام نہاد سپر پاورز کو بے نقاب کر دیا ہے،غزہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دنیا نے اسرائیل کو عالمی دہشت گرد تسلیم کر لیا ہے۔ کنونشن سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ، صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر , زاہد بلال قریشی، ڈویڑنل صدر خواجہ ندیم مدنی، حامد الرحمٰن حامدی، طاہر فیضی، عامر وینس، منور شاہ، ریاض نظامی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔