• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 لیٹر ملاوٹی دودھ، کولڈ ڈرنکس،حشرات زدہ مٹھائی اور کھلا رنگ تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 90 لیٹر ملاوٹی دودھ، 16 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، 5 کلو حشرات زدہ مٹھائی اور کھلا رنگ تلف ، تفصیلات کے مطابق الرحمان ٹاؤن جلال پور روڈ پر واٹر پلانٹ کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر اصلاح تک بند کردیا گیا۔ اسی طرح بلال چوک پر سویٹس اینڈ بیکرز، چوک فوارہ پر سوہن حلوہ یونٹ اور چوک خونی برج پر بیکری کو پروڈکشن ایریا میں گندگی، ہیکنگ کے لیے فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹس نہ ہونےز سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمارپر 80 ہزار روپے ،دہلی گیٹ پر میٹ شاپ کو گوشت پر مردہ مکھیاں پائے جانے، گندے فریزر میں گوشت کی سٹوریج پر 30 ہزار روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان سے مزید