• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگیے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ مسلح افراد نے ارشد کی اہلیہ سے زیورات دولاکھ مالیت چھین لئے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اقبال کے گھر سے نقدی اور منور سے مسلح افراد نے پچاس ہزار نقدی چھین لی۔تھانہ ستی شجاعباد کے علاقہ سے عامر کی موٹر سائیکل چھین لی گئی ۔تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ سے ساجد سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ سے جاوید کی دکان سے لاکھوں مالیت کا کپڑا چوری ہوگیا ۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے مشتاق کی نرسری سے نقدی چالیس ہزار چوری ہوگئی ۔تھانہ صدر کے علاقہ سے وسیم سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقہ سے حسن کی موٹر سائیکل جبکہ طارق کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔جلیل آباد سے اشرف کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔قطب پور کے علاقہ سے عبداللہ کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔تھانہ بوہر گیٹ کے علاقہ سے نامعلوم مسلح افراد حنان سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
ملتان سے مزید