ملتان (سٹاف رپورٹر) سیال اتحاد ٹرسٹ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز ٹرسٹ کے ارکان نے جنرل بس اسٹینڈ پر بڑی تعداد میں پودے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ مہم جاری رکھی جائے گی ،بانی سیال اتحاد ٹرسٹ مہر محمد اکرم سیال ، مظہر جاوید سیال ، چوکی انچارج جنرل بس اسٹینڈ محمد عدنان، سرپرست اعلیٰ انجینئر سخاوت علی سیال ، مہر عابد سیال مرکزی رہنماسیال ایسوسی ایشن پاکستان، مہر کاشف سیال کے ساتھ سیال اتحاد ٹرسٹ کی نئی کابینہ کے ارکان نے پودے لگائے۔