ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری، تازہ کارروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانےاور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی، 4 میٹر کمپریسر استعمال پر منقطع کیے گئے، ایک ڈومیسٹک میٹر کمرشل استعمال پر منقطع کیا گیا،104 گھریلو کیسز کی دروازے دروازے چیکنگ کی گئی، کمپنی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔