ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج سے رہا نہیں ہو سکتے، اسی لیے وہ قانونی راستہ اختیار کریں قوم کا وقت ضائع نہ کریں بشری بی بی واضح کریں درباروں پر گھٹنے ٹیکنا جائز ہے جو نئی نسل کو گمراہ کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک و قوم کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتی ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کرے جو ملک وقوم کو مزید بحرانوں میں مبتلا کرنے کے درپے ہیں ۔