ملتان(سٹاف رپورٹر) امور عزاداری شیعہ میانی کے زیر اہتمام سانحہ پارا چنار کے سلسلہ میں مذمتی اجلاس ہوا،حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہر شہید کو 50لاکھ اور ہر زخمی کو 25 لاکھ روپے امدادی رقم دی جائے۔اخر میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں سید ظہور حسین شمسی پروفیسراحمد عباس جعفری،حاجی شاہد رضا صدیقی ،حکیم محمد سبطین صدیقی،حاجی محمد رضا جعفری و دیگر شریک تھے۔