کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کرم کے علاقے میں مسافر کانوائے کی بسوں پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں شیعہ مسافروں کے بہیمانہ قتل کے خلاف شیعہ جماعتوں نے گورنر ہاؤس کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، صدر مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی ڈویژن مولانا صادق جعفری، مولانا رجب علی بنگش، صابر ابو مریم، ثمر عباس ، مولانا صادق رضا تقوی نے ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاراچنار پاکستان کا غزہ بنا ہوا ہے جہاں تسلسل کے ساتھ حالات خراب کئے جارے ہیں ،کانوائے پر دہشتگردوں کی فائرنگ سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ، پاراچنار روڈ کو محفوظ نہ بنانا ریاست کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پروگرام کے اختتام پر صدر آئی ایس او کراچی ریجن کے سروش رضا زیدی نے قردار پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ پارہ چنار اور شیعہ نسل کشی کو فوری طور پر روکا ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عہدے سے برطرف کیا جائے، واقع کی جوڈیشل انکوائری ،کمیشن بنایا جائے،دریں اثنا شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے خراسان تا نمائش چورنگی نکال گئی احتجاجی ریلی سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے مظلوم عوام طویل عرصے سے دہشت گردانہ کاروائیوں کا شکار ہیں علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے سازشی عناصر ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں پاراچنار میں یہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی بے گناہ اساتذہ کا اسکول میں بہیمانہ قتل قومی نقصان تھا ، ایک بار پھر سے ملک دشمن قوتیں پر امن پارا چنار کا امن خراب کرنے کے درپے ہیں، ریلی سے علامہ اسد اقبال زیدی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ بدرالحسنین عابدی،علامہ رجب علی ، مولانا ناظر عباس تقوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔