کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے سکھر حیدرآباد موٹروے کے منصوبے کو طویل التواء میں ڈالنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے اس اہم منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا مطالبہ کیاہے،انہوں نے کہا کہ جب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موٹر وے کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں تو اس منصوبے کو برسوں سے التوا میں ڈال کر سندھ کے لوگوں کو اس سہولت سے کیوں محروم کیا جا رہا ہے،اس سے قبل سپرہائی وے روڈ کو موٹر وے کا نام دینے کے لیے نئی شکل دی گئی تھی جبکہ یہ حقیقی معنوں میں موٹر وے نہیں ہے۔