• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کا آئین ہر سیاسی پارٹی کو احتجاج کا حق دیتا ہے، صفدر عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں لپٹی وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کردی ہے ، ہر طرف ہو کا عالم ہے ، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام راستے اور کاروبار بند کرنا کون سی جمہوریت ہے ، ملک کا آئین ہر سیاسی پارٹی کو احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے، فارم 47 کے تحت بننے والی وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے عوام سے یہ حق چھین لیا ہے ، جمہوریت کا چیمپئن کہلانے وا لی پیپلز پارٹی کی بھی غیر جمہوری اقدامات پر زبان بندی ہوگئی ، پارا چنار اور دیگر علاقوں کو دہشت گردوں اور سندھ کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ملک بدامنی میں جل رہا ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے اسلام آباد ، لاہور سمیت تمام بڑے چھوٹے شہروں کو بڑے بڑے کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے ، پارا چنار میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں وہاں وفاقی حکومت اور ان کے اتحادی کوئی توجہ نہیں دے ر ہے ، غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات سے گریز نہیں کیا گیا تو ملک کو بڑا نقصان پہنچے گا ،جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت بنانے والے غیر سیاسی لوگوں نے ملک کے سیاسی کارکنان سے جیلوں کو بھر دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید