• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے جانے والے کاررواں کوشکارپور میں روک کر کارکنوں کو تشدد کا نشانا بنایا گیا، ترجمان پی ٹی آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کاررواں کو شکارپور میں روک کر کارکنوں کو تشدد کا نشانا بنایا ، فائرنگ سے گاڑیوں کے ٹائر پھاڑے گئے اور سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا،حلیم عادل شیخ کی قیادت میں دھرنا دیا گیا ، احتجاج کے بعد کارروان مختلف راستوں سے ہوتا ہوا رات دیر گئے سکھر پہنچا، سکھر میں پولیس و انتظامیہ کی جانب سے راستے بند کر دیئے گئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید