کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر نشتر پارک میں جلسہ منعقد ہوگا، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جلسہ کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سسلسلے میں شہر بھر میں استقبالیہ کیمپ اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے یوم تاسیس کی تقریبات ملک بھر میں منعقد ہوں گی ،حالیہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر کراچی کے عوام کے شکر گزار ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، وقار مہدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت کراچی کے مسائل کو ہر صورت ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔