کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان اورنگی ٹاؤن کے جوائنٹ آرگنائز نوشاد احمد کے بھائی کے انتقال پر ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی، مرحوم کی نماز جنازہ میں مرکزی کمیٹی کے رکن سید امین الحق، قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی، رکن سندھ اسمبلی مظاہر امیر سمیت اورنگی ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔