• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز آباد نمبر 2 انار کلی سوسائٹی اور اطراف 6 ماہ سے پانی کی بندش، مکین اذیت کا شکار

کراچی (پ ر) عزیز آباد نمبر2 ، خصوصا انار کلی سوسائٹی اور اس کے اطراف کے علاقوں کے مکین گزشتہ 6 ماہ سے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی بندش کے باعث شدید اذیت کا شکار ہیں ،براہ راست فائدہ ٹینکرز مافیا کو پہنچایا جارہا ہے ،علاقے میں موجود فلور مل اور کارخانوں کو مبینہ بھاری رشوت کے عوض بدستور پانی کی فراہمی جاری ہے،علاقہ مکینوں نے واٹر بورڈ کے ذمہ داروں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک میں ملوث اہلکاروں کا احتساب اور علاقے میں پانی کی فراہمی فوری بحال کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید