کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی، پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی، حیدرآباد کے شہریوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے، یہ بات انہوں نے سندھ کلچرل ڈپارٹمنٹ کے تحت سندھ کرافٹ فیسٹیول میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےکہی، انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات پر بانی پی ٹی آئی کو عوام ،اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے معافی مانگنی پڑے گی، عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے ان کا احتجاج ریکارڈ کروانا سمجھ سے بالاتر ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبا ئی حکومت کا فرض بنتاہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے، کے پی کے کے شہری علاقوں کا یہ حال ہے کہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ، کرم ایجنسی میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے صوبا ئی حکومت کی تمام توجہ وفاق پر چڑھائی کرنے پر لگی ہو ئی ہے ،عوام پی ٹی آئی کے احتجاج سے بیزار ہوچکے ہیں مگر انہوں نے ہر ماہ فیڈریشن پر یلغار کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ۔