لندن(آئی این پی )امریکی فضائیہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے برطانیہ میں تین فضائی اڈوں پر متعدد نامعلوم ڈرونز کی نگرانی کی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعات20سے22نومبر کے درمیانی عرصے کے دوران پیش آئے۔ اس دوران سفولک میں برٹش رائل ایئرفورس کےلکن ہیتھ، ملڈن ہال اور نورفولک میں فیلٹ ویل کے اڈوں پر چھوٹے ڈرون کی نگرانی کی گئی۔امریکی فضائیہ جو ان اڈوں کو استعمال کرتی ہے نے کہا کہ اس مرحلے پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ڈرون دشمن کے خطرے کی نمائندگی کرتے ہیں یا نہیں۔