• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت کے ورانٹ گرفتاری پر عمل لازم ہے، سربراہ خارجہ پالیسی یورپی یونین

کراچی(نیوزڈیسک)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی حکومتیں اس بات کا انتخاب رکنے میں اپنی مرضی نہیں کرسکتیں کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے 2 اسرائیلی رہنماؤں اور حماس کے ایک کمانڈر کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا جائے یا نہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی کئی ریاستوں نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو وہ معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کریں گے لیکن ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے نیتن یاہو کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی اور یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ آتے ہیں تو انہیں کسی قسم کے خطرات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
دنیا بھر سے سے مزید