• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹر کی برطانیہ کو نیتن یاہو کی گرفتاری پر معیشت تباہ کرنے کی دھمکی

کراچی(جنگ نیوز)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزی گراہم نے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے حکم پر گرفتار کیا گیا تو برطانیہ کی معیشت تباہ کر دی جائے گی۔گراہم نے واضح طور پر کہا کہ وہ ممالک جو آئی سی سی کے حکم کی پیروی کریں گے، انہیں اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ دھمکی اس وقت دی گئی جب عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوواف گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

دنیا بھر سے سے مزید