• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصف صدی قبل سیکڑوں کتوں کا قتل، کینیڈا کی حکومت کی مقامی قبیلے سے معذرت

اوٹاوا(جنگ نیوز)کینیڈا کی حکومت نے نصف صدی سے زیادہ عرصہ قبل پولیس کے ہاتھوں کئی سو سلیج ڈاگز(برف پر گاڑی کھینچنے والے کتوں) کو مارنے پر مقامی کمیونٹی سے باضابطہ طور پر معافی مانگی ہے۔یہ معافی نامہ مقامی تعلقات کے وزیر گیری آننداسنگاری نے شمالی کیوبیک صوبے کے علاقے نوناوک میں پیش کیا۔گیری آننداسنگاری نے کہا کہ سلیج ڈاگز، جنہوں نے مقامی آبادی کے ساتھی کے طور پر کام کیا، ان کے نقصان میں وفاقی حکومت کے کردار پر معذرت کرنے میں کینیڈا کو کئی دہائیاں نہیں لگنی چاہئیں تھیں۔ 2010کی ایک رپورٹ کے مطابق مقامی نوناوک کمیونٹی کے ایک ہزار سے زیادہ کتے ان کے مالکان کے لیے سنگین اور مشکل نتائج کو مدنظر رکھے بغیر مارے گئے۔ایک ریٹائرڈ جج کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلیج ڈاگز اپنے مالکان کے شکار، ماہی گیری اور دیگر کاموں کے لیے ضروری تھے، ان پر کمیونٹی کا انحصار تھا۔سرکاری معافی کے علاوہ کینیڈا کی حکومت کمیونٹی کو 32 ملین ڈالر معاوضہ بھی ادا کرے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید