• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری

میہڑ/ٹنڈوالہ یار/باڈہ /نواب شاہ(محمد انور شیخ/ نامہ نگاران)دریائے سندھ سے پنجاب میں نہریں نکالنے کیخلاف سندھ بھی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی جئےسندھ، سندھ ترقی پسند پارٹی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی، جسقم  و دیگر کے زیر اہتمام مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق، ٹنڈوالہ یارمیں جئے سندھ قومی محاذ شہید بشیر خان قریشی کے بانی رہنماء ڈاکٹر نیاز کالانی نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پردستخط کئے ہیں، دریا سندھ پر کینال بنانے والا ڈرافٹ سندھ میں رہنے والے افراد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں دریا سندھ پر کینال بنانے کے اعلان اور ڈرافٹ پر دستخط کا مجھے علم ہی نہیں تھا ،تو بلاول صاحب آپ کے والد نے اس پر سائن کئے ہیں، اگر دریاء سندھ کینال نکالے گئے تو کراچی، حیدرآباد، بدین سمیت سندھ بھر کے اضلاع پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لسانی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ ہماری زندگیوں کا ہے، اس حوالے سے29نومبر کو ٹنڈوالہ یار کےلطیف گیٹ سے ٹنڈوالہ یار پریس کلب تک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔نوابشاہ میں سکرنڈ بینظیر انٹر چینج کے مقام پر دریائے سندھ پر چھ نہریں بنانے کیخلاف جئے سندھ قومی محاز کی جانب سے چیئرمین صنعان خان قریشی کی اپیل پر عورتوں بچوں سمیت سیکڑوں کارکنوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر سندھ پنجاب شاہراہ بند کر دی، جسکی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دھرنے میں شریک مظاہرین نے وفاق اور پیپلز پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ میہڑ میں ایس ٹی پی کی جانب بائی پاس روڈ سے کارکنوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر ضلعی صدر عبدالحمید سومرو، علی شیر جونیجو اور کرم ڈیپر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی، ریلی شہر کے راستوں سے گزرتی ہوئی گھنٹا گھر چوک پر پہنچی جہاں رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید