اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش اور کمر شل ٹرانسپورٹ راستے بند کرنے کیلئے استعمال ہونے کی وجہ سے جڑواں شہروںمیں فروٹ اور سبزیوں کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔شہر کے مختلف علاقوں میں خریداری کرنے والے صارفین نے بتایا کہ ٹماٹر 300/350 ،پیاز و آلو150/175، گاجر 188/200، پالک 50/60، سیب 350/400، کیلا 200/300 درجن ، امرود 250/350 روپے کلو فروخت ہوتے رہے ۔ پٹرول پمپوںپر پٹرول کا ذخیرہ بھی ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔