اسلا م آباد(نامہ نگار)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اپنی تعلیمی دستاویزات کی تصدیق اور مساوی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے صرف ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی نے کسی بھی شخص یا ادارے کو تعلیمی دستاویزات کی تصدیق اور مساوات کے لئے فون کال/واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کی اجازت نہیں دی ہے۔ ایسے افراد سے چوکس رہا جائے اور صرف ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ شرپسند ایچ ای سی کے نام پر جعلی کالز کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں۔