• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اورفرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے گی۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں گشت کو مزید موثر بنائیں۔
اسلام آباد سے مزید