راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کالج روڈ پر کرسیاں لگاکر روڈ بند کرنے اور منع کرنے پر پولیس سے مزاحمت کرنے پرلالہ جی بنوں بیف پلاؤ کے منیجرسمیت چار ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ سٹی کو سب انسپکٹر عرفان ریاض نے بتایاکہ لالہ جی بنوں بیف پلاؤ کے عملہ نے مین روڈ پر کرسیاں لگا کر شاہراہ عام پر اپنے گاہکوں کو بٹھا نے کی غرض سے ٹریفک کے لئے شدید مشکلات پیدا کررکھی تھیں اور دفعہ 144 کے نفاذ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے تھے۔ ہوٹل انتظامیہ کو منع کیا گیا جنہوں نے کارسرکار میں مزاحمت شروع کردی اور کہا کہ ہوٹل مالک محمد علی نے ہمیں کہا ہے کہ ہوٹل کھول دو اور جب تک مالک ہوٹل نہیں کہتا ہم ہوٹل بند نہیں کرینگے۔ منیجر ہوٹل حکمت نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شدید مزاحمت شروع کردی جس پر حکمت ولد انذرگل ، عمرنذیر ولد نذیر حسین ، محمد امان ولد رافع اللہ، طالب حسین خان ولد محمد افسر خان کو قابو کر لیا گیا ۔