• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس صداقت علی خان کا نقل برانچ پر چھاپہ، لوگوں کو جلد از جلد کاپی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے نقل برانچ پر چھاپہ مار کر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی۔سینئر ایڈیشنل رجسٹرار سمیت دیگر حکام کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق شکایات پر جسٹس صداقت علی خان نے نقل برانچ پر چھاپہ مارا تو سائلین کی قطار کا نوٹس لیا۔اسی دوران ایک عمر رسیدہ شخص نے استفسار پر بتایا کہ اس نے پندرہ دن سے کاپی کیلئے درخواست دے رکھی ہےجس پر جسٹس صداقت علی خان نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ فوری طور پر اس شخص کو کاپی فراہم کی جائے۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ لوگوں کو جلد از جلد کاپی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سائلین کو قطار میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔
اسلام آباد سے مزید