اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) سنی علماء کونسل راولپنڈی ڈویژن کے صدر مفتی تنویر عالم فاروقی،صدر اسلام آباد حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا یعقوب طارق،قاری نثار احمد،مفتی بلال عمر،ترجمان محمد یاسر قاسمی ودیگر نے کہاہےکہ کرم ایجنسی پارا چنار میں قتل و غارت فی الفور روکنے کیلئے فوجی آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔حکومت،سکیورٹی اداروں کی طرف سے کرم کے عوام کی حفاظت اور تحفظ کے لئے سنجیدہ کوشش نہ کی گئی تو پھر سربراہء سنی علماء کونسل پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی،مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی کے اعلان کے مطابق اسلام آباد کی طرف تحفظ اہلسنت لانگ مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں آبادیوں پر راکٹ حملے ابتداء ہے اصل نشانہ پاکستان ہے۔دہشتگروں کے خلاف فوجی آپریشن کر کے وہاں موجود غیر ملکی اسلحہ ضبط کیا جائے۔