راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹریٹ کرائم میں ملوث 3رکنی گینگ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی گئی۔ تھانہ آر اے بازار پولیس نے تین رکنی گینگ خرم، محسن اور داؤد کو گرفتار کر کے 27ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ ادہر تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی وارداتوں کے پچاس سے زائد مقدمات کے اشتہاری محسن خان کر گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل اشتہاری کے چار ساتھی بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔