اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر سیکرٹری ویمن پارلیمانی کاکس‘ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ مساوات اور انصاف کے حصول میں ایک بنیادی رکاوٹ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ کا قانون 2010ء اور اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ2021ء جیسے قوانین کے نفاذ میں فعال کردار ادا کیا ہے جو خواتین کے وقار، تحفظ اور حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔