اسلام آباد (ایوب ناصر ، عاصم جاوید)تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پارٹی کے منچلے کارکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گاڑی پر کودتے رہے جبکہ ان پر بوتل بھی پھینکی گئی یہ واقعہ گزشتہ روز احتجاج کے دوران سیونتھ ایونیو پر پیش آیا جہاں بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے کہا کہ تمام ورکرز علی امین گنڈا پور کو فالو کریں اور انہیں ڈی چوک اپنے ہمراہ لے کر چلیں اس پر علی امین گنڈا پور آہستہ آہستہ ڈی چوک کی جانب روانہ ہوئے اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنان علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے بھی رہے اسی گہما گہمی میں کسی کارکن کی طرف سے بوتل پھینکی گئی جو علی امین گنڈاپور کو جا لگی جسے انہوں نے نظرانداز کر دیا علی امین گنڈا پور نے دو مرتبہ گاڑی سے نکل کر کارکنوں سے خطاب کرنا چاہا مگر مشتعل کارکنان ڈی چوک جانے کے نعرے لگاتے رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ نے کسی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی تو مظاہرین نے انہیں جانے سے روک دیا سیونتھ ایونیو اسلام آباد پر نجی ہسپتال کے سامنے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گاڑی کافی دیر تک رکنے پر کارکنان نے پہلے علی امین گنڈا پور کو کہا کہ واپس نہیں جانے دینگے پھر انکی گاڑی پر چڑھ کر لاتیں ماریں۔