اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ونٹر پیکیج کے حوالے سے جمع کروائی گئی درخواست پرنیپرا میں عوامی سماعت مکمل کر لی گئی ،ونٹر پیکیج تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26روپے 7 پیسے ہوگی، عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، عوامی سماعت میں پاور سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز، کاروباری تنظیموں، صحافی حضرات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نیپرا اعلامیہ کے مطابق وزارت توانائی کے مطابق ونٹر پیکج میں گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30فیصد یا 11 روپے 42پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50فیصد یا 26روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔