• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی تا اکتوبر، مجموعی طور پر 2 ارب 72 کروڑ ڈالر قرضہ لیا گیا

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر) کے دوران مجموعی طور پر دو ارب 72کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کیا ہے، اس میں آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی ملنے والی پہلی قسط بھی شامل ہےجبکہ دیگر دوطرفہ شراکت داروں اور ملٹی لیٹرل مالیاتی اداروں سے 98کروڑ ڈالر قرضہ لیاگیا ہے، ان میں دوطرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے26کروڑ ڈالر اور ملٹی لیٹرل اداروں سے72کروڑ ڈالر قرض موصول ہوا ہے،غیر ملکی کمرشل بنکوں سے چار ماہ میں 20کروڑ ڈالر جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت54کروڑ22لاکھ ڈالر موصول ہوئے ،دوطرفہ معاہدوں کے تحت جن ممالک سے چار ماہ میں قرض لیاگیا ان میں چین سے 9کروڑ 76لاکھ ڈالر ، فرانس سے8کروڑ 96لاکھ ڈالر ، جرمنی سے ایک کروڑ 13لاکھ ڈالر ، جاپان 97لاکھ ڈالر ، کوریا 76لاکھ ڈالر ، سعودی عرب سے 63لاکھ ڈالر ، امریکا سے تین کروڑ 77لاکھ ڈالر قرض لیاگیا ، ملٹی لیٹرل مالیاتی اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بنک سے 17کروڑ 30لاکھ ڈالر ، اے آئی آئی بی سے ایک کروڑ74لاکھ ڈالر ، آئی ڈی اے سے 26کروڑ66لاکھ ڈالر ، آئی ایس ڈی بی سے 10کروڑ ڈالر ، آئی ایف اے ڈی پانچ کروڑ ڈالر ، آئی بی آر ڈی سے 9کروڑ 72لاکھ ڈالر قرض موصول ہوا۔
اہم خبریں سے مزید