• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ری فنڈ کا اشارہ

اسلام آباد (اسرار خان ) نیپرا نے1.0روپے فی یونٹ کے حساب سے صارفین کو دسمبر کے بلوں میں10ارب 14کروڑ روپے ری فنڈ دینے کا اشارہ دیا ہے ۔ یہ مسلسل 18ماہ کے اضافے کے نتیجے میں بلوچستان اور کے ۔ الیکٹر ک پر وجیکٹس پر سماعت کے ملتوی ہونے کے بعد کیا گیا ہے ۔ نیپرا نے منگل کو ڈسکوز کی پٹیشنز کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔گزشتہ اکتوبر کے بلوں میں زیادہ چارج کرنے پر دسمبر کے بلوں میں مذکورہ تناسب سے ری فنڈ دیا جائے گا ۔ درخواستوں کی سماعت کے دوران ڈسکوز نے1.0159روپے فی یونٹ صارفین کو ری فنڈ دینے پر آمادگی ظا ہر کی ۔ جو ماہانہ فیول چارجز کی مد میں دیئے جائیں گے۔ یہ ری فنڈ تمام درجوں کے صارفین کےلیے لاگو ہوگا ۔ ان میں لائف لائن اور 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین شامل نہیں ہوں گے ۔ ان میں الیکٹر ک وہیکلر چارجنگ اسٹیشنز پری پیڈ بجلی صارفین اور زرعی صارفین بھی شامل ہیں گزشتہ جولائی کے فیصلے میں نیپرا نے ڈسکوز کو 0.3691روپے فی یونٹ ری فنڈ دینے کےلیے کہا تھا ۔ جو اگست میں بجلی کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں دیا گیا ۔ اکتوبر کے بلوں میں0.8555روپے فی یونٹ ری فنڈ کی منظوری دی گئی ۔ اسی طرح ستمبر میں ایف سی اے کےلیے 1.0754روپے فی یونٹ ری فنڈ رکھا گیا ۔ جنوری 2023ء تا جون 2024ء ایف سی اے مثبت رہا ۔ جو صارفین کےلیے اضافی چارجز کا باعث بنے جو جنوری 2024ء میں 7.056روپے فی یونٹ کی بلند تر ین ایڈ جسٹمنٹ تک پہنچ گئے ۔
اہم خبریں سے مزید