اسلام آباد (ایوب ناصر ، عاصم جاوید) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کو لینے گاڑی پہنچ گئی مگر تحریک انصاف کے مظاہرین نے انھیں احتجاج سے کہیں بھی جانے سے روک دیا،خیبرپختونخوا سے آنے والا پی ٹی آئی کا قافلہ جب سیونتھ ایونیو پر نجی ہسپتال کے قریب پہنچا تو علی امین گنڈاپور کو لینے کیلئے گاڑی پہنچ گئی ،وزیراعلیٰ کو کسی ضروری کام سے کہیں جانا تھا تاہم مظاہرین نے وزیراعلیٰ کو کہیں جانے سے روک دیا اور ڈی چوک ڈی چوک کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔