اسلام آباد (ساجد چوہدری )سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن میں تقریباً تمام سیکشن افسران کا باہم تبادلہ کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ سائنٹفک ایڈوائزر (آئی ایلiii )خرم خالد کو بطور سیکشن آفیسر (کوآرڈ\ ایل آئی ٹی )ریلیو کر دیا گیا اور انہیں سیکشن آفیسر (اسٹیٹ)کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کی منظوری سے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عامر محمد خان نیازی کے دستخطوں سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ، جس کے مطابق سیکشن آفیسرہما کو (آرگنائزیشن iii )سے سیکشن آفیسر (ایف اینڈ اے)، سیکشن آفیسر ردا نور کو سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن iii )، سیکشن آفیسر نجیب اللہ مندوخیل کو سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن ii )کو سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن i)، سیکشن آفیسر رشید احمد شاہ راشدی کو سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن i)کو سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن ii )اور سیکشن آفیسر امجد عالم شیر ملک کو سیکشن آفیسر (اسٹیٹ) سے سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن کوآرڈینیشن \ ایل آئی ٹی )لگا دیا گیا ہے،ان تقرریوں و تبادلوں پر فوری عملدرآمد ہو گا ۔