• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، خواجہ آصف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ملک میں فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور تحریک انصاف کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔پی ٹی آئی کے جاری احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے دعوی کیا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اب لیڈر بننے کا خواب دیکھنے لگی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ مظاہرین اسلام آباد میں بیٹھ گئے تو ملک کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید