• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سیاسی محاذ آرائی کے باعث سرمائے کا انخلا، مندی کی طوفانی لہر، 3500 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سیاسی محاذ آرائی،احتجاج میں شدت اور مارکیٹ میں پھیلنے والی مختلف افواہوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی،بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کی طوفانی لہر، کے ایس ای 100انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 3.57فیصد کی شرح سے 3500پوائنٹس تک گھٹ گیا،98،97،96اور پھر95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکیں،77.85 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے سرمایہ کاری مالیت میں 481ارب 26 کروڑ 19 لاکھ روپے کی بڑی کمی ریکارڈ،فروخت میں اضافے کی وجہ سے کاروباری حجم بھی 74.35فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز پر معمولی مندی کے بعد بینکنگ سیکٹرز میں بھاری خریداری سے تیزی دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس ایک موقع پر 1740 پوائنٹس کے اضافے سے 99 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا، تاہم بعد ازاں اسلام آباد میں جاری احتجاج میں شدت ،فوج کے طلب کرنے کی خبروں اور مختلف افواہوں کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کےبڑے پیمانے پر انخلاء کا رحجان دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے مارکیٹ کریش کر گئی اور تمام اہم سیکٹرز میں فروخت کے شدید دباؤ کی وجہ سے ایک موقع پر 100انڈیکس 3899 پوائنٹس تک گھٹ گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 3505.62 پوائنٹس کی کمی سے 98079.78 پوائنٹس سے کم ہو کر 94574.16 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،جو کہ100انڈیکس میں کمی کا ایک نیا ریکارڈ ہے ،کے ایس ای30انڈیکس بھی 1113.91 پوائنٹس کی کمی سے 30558.73پوائنٹس سے کم ہو کر 29444.82 پوائنٹس ہو گیا ۔
اہم خبریں سے مزید