• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 7 ممالک کا نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنے کا فیصلہ

فیوگی (اے ایف پی) جی 7 وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز کہا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کی تعمیل کریں گے۔وزرائے خارجہ نے روم کے قریب دو روزہ بات چیت کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم بین الاقوامی انسانی حقوق کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کی تعمیل کریں گے۔سات صنعتی ممالک کے گروپ میں برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، جاپان، میزبان اٹلی اور امریکہ شامل ہیں۔آئی سی سی نے گزشتہ ہفتے نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جس سے اسرائیل اور امریکہ سمیت اس کے اتحادیوں میں غصے کو جنم دیا، امریکہ آئی سی سی کا رکن نہیں ہے اور اس کے دائرہ اختیار کو مسترد کر چکا ہےجبکہ جی سیون کےباقی تمام ممالک آئی سی سی کے ممبر ہیں، یعنی اگر نیتن یاہو وہاں سفر کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کرنا پڑے گا۔ہیگ میں قائم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے وارنٹ انسانیت کے خلاف جرائم اور 8اکتوبر 2023سے کم از کم 20مئی 2024 تک کیے گئے جنگی جرائم کے لیے ہیں۔ اسرائیل کی جارحیت میں اب تک غزہ میں کم از کم 44,249افراد شہیدہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید