کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار،مزید 4100 روپے فی تولہ کی کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 41 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2672 ڈالر سے کم ہو کر 2631ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4100روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 300روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 3515روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہو گئی ہے ،تاہم چاندی کی 3400روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔