مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج، جمعرات کو ’نماز استسقا‘ ادا کرنے کی ہدایت کردی، ایوان شاہی سے فرمان کے مطابق سعودی عرب کی تمام مساجد میں جمعرات 28نومبر کو نماز استسقا (بارش کے لیے ) ادا کی جائے گی۔ شاہ سلمان کی اپیل پہ نماز استسقاء کا سب سے اجتماع مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوگا،جبکہ تمام شہروں کی مساجد میں بھی نماز استسقاء ادا کی جائیگی اور اجتماعی دعائیں بھی کی جائینگی۔