• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت کے دوران 3823 افراد جاں بحق، 15 ہزار سے زائد زخمی، لبنانی وزارت صحت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پیر کے روز لبنان پر اسرائیلی بمباری میں 55 افراد جاں بحق اور 160 زخمی ہوئے تھے۔ 

بیروت سے عرب میڈیا نے لبنانی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں 3 ہزار 823 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 ہزار 632 مرد، 717 خواتین اور 243 بچے شامل ہیں۔ 

لبنانی وزارت صحت نے کہا اسرائیلی حملوں کے باعث 15 ہزار 859 لبنانی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 12 ہزار 335 مرد، 2 ہزار 786 خواتین اور 1 ہزار 405 بچے شامل ہیں۔ 

لبنانی وزارت صحت نے کہا کہ بمباری سے 40 اسپتال اور 94 طبی امدادی مراکز اور 251 ایمبولینس کو نقصان پہنچا۔ 

لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری میں 222 طبی کارکنان جاں بحق اور 330 زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید