• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، 2 ہزار 523 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے چانسلر محمد کامران خان ٹیسوری نے چودہویں جلسہ تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیاں اپنی ڈگری کو شو کیس میں نہ رکھیں استعمال میں لائیں کیونکہ دنیا میں تیزی سے ہوتی ترقی سے ہم آہنگ ہونے کا ہمارے پاس بحیثیت قوم کوئی اور راستہ نہیں،قبل ازیں جلسہ میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس ،فارم ڈی اور ڈی پی ٹی سمیت الائیڈ ہیلتھ سائنسز 2 ہزار 523 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں جلسہ کا انعقاد اوجھا کیمپس کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا، ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے ایم بی بی ایس کے طلبہ و طالبات سے انسانیت کی بلاامتیاز رنگ ونسل خدمت کا حلف لیا اس موقع پر پرو وائس چانسلر اور کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر نازلی حسین ،ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد افتخار، کنٹرولر اگزیمنیشن ڈاکٹر فواد شیخ سمیت فیکلٹی ،طلبا وطالبات اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید