کراچی( اسٹاف رپورٹر )سابق ایس ایچ او تھانہ زمان ٹائون سب انسپکٹر رائو فیاض احمد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا،ان کے خلاف خفیہ انفارمیشن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دوران تعیناتی ضلع کورنگی میں گٹکا ماوا مافیا ، چھالیہ ڈیلر ، منشیات فروش ، لینڈ گریبر اور اسٹریٹ کرمنل کی سرپرستی میں ملوث ہیں، انکا پرائیوٹ بیٹر بشیر ہفتہ وار بھتہ وصول کرتا ہے۔ان پر الزام تھا کہ وہ ڈسٹرکٹ ملیر اور کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم نعیم باس اور منشیات فروش رمشا نامی خاتون کی بھی سرپرستی کرتے ہیں، ویلفیئر ایکٹویٹی رائو ایمبولینس چلوانے میں بھی ملوث ہیں،مذکورہ الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی فنانس تنویر عالم اوڈھو کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا تھا، انھیں 2ستمبر کو معطل کر کے بی کمپنی گارڈن بھیجا گیا تھا۔