کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9مئی کے 5مقدمات میں پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ملزمان میں فردوسِ شمیم نقوی،خرم شیر زمان ،راجہ اظہر ،عدیل احمد، عالمگیر خان اور دیگر شامل ہیں ،ملزمان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی گئی تھی۔