• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت بیک وقت متعدد متبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے توانائی، منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بیک وقت متعدد متبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں سولر، ونڈ اور ہائبرڈ پاور کے اقدامات پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں، صوبے کے بجلی کے بنیادی اسٹرکچر میں انقلاب لانے کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ،انہوں نے مقامی ہوٹل میں دی نالج فورم اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انرجی اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انرجی ڈائیلاگ کے دوران انہوں نے کہا کہ تھر میں بہت ترقی ہوئی ہے اور کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جاتی ہے، ڈائرکٹر آف آلٹرنییٹ انرجی گورنمنٹ آف ونڈ محفوظ قاضی نے 400میگاواٹ کے سولر پارکس کی ترقی پر روشنی ڈالی جس میں دو سال میں گرڈ انٹیگریشن متوقع ہے، صوبائی اسمبلی کی رکن ماروی راشدی نے سمندری کٹا ئوکے تباہ کن ساحلی علاقوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ا سمارٹ اور مائیکرو گرڈ ٹیکنالوجیز کی فوری ضرورت پر زور دیا ، پرائیڈ کے بدر عالم نے تھر کے کوئلے کی کان کنی سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی دبائو بالخصوص آبی وسائل پر کافی دبا پر روشنی ڈالی ، ماہرین نے صوبے کے توانائی کے چیلنجز کی اہم نوعیت پر زور دیا، این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈاکٹر مبشر علی صدیقی اور دیگر ماہرین نے متبادل توانائی کے ذرائع سے متعلق ایک جامع پالیسی دستاویز کی ضرورت پر زور دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید