کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی کےسامنےلائن پھٹنے سےہزاروں گیلن پانی ضائع،سڑک زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 84 انچ قطر کی مین لائن متاثر ہوئی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پانی کے اوور فلو پر قابو پا لیا گیا ، لائن کی مرمت کا کام آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔